Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم، 10 روز میں رپورٹ دے گی

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ نے جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کی زیر صدارت ہونے والے سینڈیکٹ کے اجلاس میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کے لئے پانچ تجاویز پیش کی گئیں جن میں کے ایم ڈی سی کو جامعہ کراچی کا زیلی کالج یا سب کیمپس بنانے کی تجویز بھی شامل تھی تاہم اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسےکے ایم ڈی سی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔ 

 

سندھ ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ کی جانب سےکالج کے قیام پر ڈاکٹر طاہر شمسی نے پریزنٹیشن دی اس سلسلے میں یونیورسٹی سینڈیکیٹ کو بتایا گیا کہ ٹرسٹ 9ایکڑ اراضی پر کالج اور ڈھائی سو بستروں کا اسپتال قائم کرے گا جبکہ عمارت کا کرایہ فی ایکڑ ایک لاکھ روپے کے حساب سے ماہانہ بنیادوں پر جامعہ کراچی کو ادا کیا جائے گا کالج اور اسپتال کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول جامعہ کراچی کا ہی ہو گا جبکہ ٹرسٹ کالج اور اسپتال کے قیام کیلئے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا دونوں ورکنگ پیپر کے جائزے کے بعد سینڈیکیٹ نے اس سلسلے میں چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کے کنوینر رکن سینڈیکیٹ اور پرنسپلز سیکرٹریر گورن سندھ محمد حسن سید کو مقرر کیا گیا جبکہ دیگر اراکین میں سردار یاسین ملک، رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹر غزالہ رضوانی، پروفیسر جمیل کاظمی، پروفیسر احمد قادری اور پروفیسر حارث شعیب کمیٹی میں شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Share this article

Leave a comment