Thursday, 28 November 2024


کراچی: سندھ کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان کے صوبہ سندھ کے اسکولوں میں اب طلبہ و طالبات کو چینی زبان لازمی پڑھنی ہوگی۔ حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ اور چین کے محکمہ تعلیم کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق، سندھ بھر کے اسکولوں کے بچے چینی زبان سیکھیں گے۔ سندھ کے اسکولوں میں اردو، سندھی اور انگریزی  زبان کے بعد، اب چینی زبان کا مضمون بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اسکول کے نصاب میں چینی زبان کی تدریس کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ یادداشتوں پر دستخط کئےگئے، جس میں محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو اور چین سے آئے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیو ڈونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں کے سلیبس میں چھٹی جماعت سے  چینی زبان کو لازمی مضمون قراردیاجائےگا۔ معاہدے کے متن کے مطابق جبکہ تین سال تک چینی زبان کی تعلیم کے مضمون بڑھنے کے بعد اس مضمون میں اچھے نمبرحاصل کرنے پر چین کی جانب سے اسکالرشپ سمیت طالبعلموں کو چین کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک تعلیم کے مواقع بھی فراہم کئےجائین گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کےمطابق "سندھ کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تعلیم کیلئے سندھ کے اساتذہ کو چین بھیجائےگا اس وقت تک چین سے آئے ہوئے اساتذہ سندھ میں چینی زبان کی تعلیم دیں گے"۔

Share this article

Leave a comment