Friday, 29 November 2024


غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے

 

ایمز ٹی وی(صحت) تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے ۔رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 16ہو گئی جبکہ رواں سال کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102تک جا پہنچی ۔ ذرائع کے مطابق مٹھی اسپتال میں جان محمد کا نومولود بچہ اور نگرپارکر میں ہیموں کولہی کا بچہ دم توڑ گئے ۔ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایک ماہ کی عمر کے کم وزن والے18بچے جبکہ پیڈس وارڈ میں ایک سال سے پانچ سال کی عمر کے 27بچے داخل ہیں جو موت اور زندگی کی کشمکش میں سانسیں لے رہے ہیں۔ اکثر بچوں کو صحتیا ب ہوئے بغیر ڈسچارج کیا جاتا ہے،جن کو والدین جب گھر لے جاتے ہیں تو وہاں ایک دود ن میں دم توڑ جاتے ہیں۔ تھرپارکر کے کل 2300رجسڑڈ دیہات ہیں ۔جن کے لیے 6 اسپتال ہیں مگر وہاں نوزائید بچوں کے لیے تاحال نگہداشت وارڈز فعال نہیں ہیں ۔ دیہات میں مڈ وائف کی کوئی سہو لت نہیں ہے ۔ہزاروں حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں ججی معیاری ادویات بھی موجود نہیں ہیں ۔

 

 

Share this article

Leave a comment