Friday, 29 November 2024


سندھ بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

 

ایمز ٹی وی(صحت) کراچی اور اندرون سندھ بھر میں آج سے سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔ کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلانے کے لیے 8ہزار 999سے زائد رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ 518 فکسڈمراکز اور کراچی میں داخل ہونے والے تمام اندرونی راستوں پر 80پولیو مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ محکمہ صحت نے کراچی کی تمام یونین کونسلوں میں پولیو مہم کوکامیاب بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے۔ ڈائریکٹر صحت ڈاکٹرایم توفیق کے مطابق کراچی کے دفتر میں پولیو کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا جہاں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف سمیت دیگر نمائندے پولیو مہم کو مانیٹر بھی کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی پولیو مہم کے دوران اندرون سندھ مہم میں 65لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی ۔ دوران مہم پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی تعینات کردی گئی تاہم رینجرز حکام کی تعیناتی کے بارے میں کسی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے نجی اسکولوں کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا اور اسکولوں میں پولیو رضاکاروں کی ٹیمیں جائیں گی جہاں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی خوراک پلائی جائیں گی۔

 

 

Share this article

Leave a comment