Friday, 29 November 2024


کینسر ذدہ خلیات کو از خود کو ختم کر نے کا طریقہ دریا فت

 

یمز ٹی وٰی ( صحت ڈیسک ) اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس کے ذریعے سرطان (کینسر) میں مبتلا خلیات کو خودکشی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے کینسر کا مکمل علاج کیا جاسکے گا۔

ریسرچ جرنل ’’اونکوٹارگٹ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ’’پرو ایگیو‘‘ نامی پروٹین کی مدد سے سرطان زدہ خلیات کو ہلاک کرنے کی ایک نئی تدبیر ڈھونڈ نکالی ہے جو پرو ایگیو (ProAgio) وہ پروٹین ہے جس کی مدد سے صحت مند خلیات اپنی عمر پوری ہوجانے کے بعد خود ہی اپنا خاتمہ کرلیتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اور تازہ دم خلیات لے لیتے ہیں۔

پرو ایگیو پروٹین پر مشتمل طریقہ علاج کو اب تک پیٹری ڈش میں رکھے گئے مختلف خلیات اور چوہوں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔ جب کہ اگلے مرحلے میں انسانوں پر اس کی محدود آزمائشیں کی جائیں گی۔توقع ہے کہ اس نئی تدبیر سے جہاں سرطان زدہ خلیات میں صحیح وقت پر خودکشی کرنے کی قدرتی صلاحیت دوبارہ بحال ہوگی وہیں اس سے کم و بیش ہر قسم کے سرطان کو ہمیشہ کےلیے مکمل طور پر ختم بھی کیا جاسکے گا۔

مستقبل میں اس قسم کے سرطانوں کا علاج بھی کرسکے گی جنہیں ختم کرنے کی کوئی مؤثر تدبیر فی الحال ہمارے پاس موجود نہیں۔

 

Share this article

Leave a comment