ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عالمی میڈیا کے مطابق یہ اپیل فرانس کی جامع مسجد کے ناظم اور فرانسیسی مسلم کونسل کے صدر دلیل ابوبکر نے کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ فی الحال فرانس میں مساجد کی مجموعی تعداد 2200 ہے، جو کہ ملک کی مسلم آبادی کے تناظر میں ناکافی ہے اور ان سے مسلمانوں کی ضرورت پوری نہیں ہوتی،انھوں نے کہا ملک میں مسلمانوں کی تعداد کے تناسب میں مساجد کی کمی کے سبب مساجد کھچا کھچ بھر جاتی ہیں اور اس مسئلے کا حل مساجد کی تعداد دوگنی کرنے میں ہے
فرانس میں مسلم کمیونٹی کے رہنما نے آئندہ 2 سال میں ملک میں مساجد کی تعداد دگنی کرنے کی اپیل کردی
- 06/04/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1512 K2_VIEWS
Leave a comment