Saturday, 30 November 2024


جامعہ سندھ میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل کادورہ

 

ایمزٹی وی(کراچی) جامعہ سندھ میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈیمپواوانگ یودی نے دورہ کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈیمپو اوانگ یودی نے کہا ہے کہ جامعہ سندھ کے طلباء و اساتذہ کو ملائیشیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور پی ایچ ڈی کیلئےاسکالرشپ دینگے جس کا اعلان جلد ہوگا
انہوں نے کہا کہ عنقریب جامعہ سندھ کو ملائیشیا کی تاریخ، ثقافت و تہذیب پر تحریر شدہ کتب کا بڑا ذخیرہ تحفتاً دیا جائے گا تاکہ سندھ سمیت ملک بھر سے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے نوجوانوں کو انڈونیشیا کی ثقافت و معیشت کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ کا ایریا اسٹڈی سینٹر پاکستان و انڈونیشیا کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دلانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کا کراچی میں قونصلیٹ اور ایریا اسٹڈی سینٹر ملکر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈمپو اوانگ یودی کے ایریا اسٹڈی سینٹر پہنچنے پر ڈاکٹر حماد اللہ کاکیپوٹو نے ان کا استقبال کیا۔
بعد میں قونصل جنرل نے سندھیالوجی میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود ثقافتی چیزوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کاکیپوٹو نے انہیں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے نیک تمناؤں پا پیغام بھی پہنچایا۔

 

Share this article

Leave a comment