Saturday, 30 November 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا نقل کی روک تھام کےلئے خوش آئند اقدام

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے سلسلے میں میں بدھ کو پہلی شفٹ میں انگریزی سال دوم اور دوسری شفٹ میں اردو سال دوم کا پرچہ ہوا۔ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور ان کے مقرر کردہ نمائندوں کے سامنے سینٹر سپرنٹیڈنٹ کی موجودگی میں تمام امتحانی مراکز پر سوالیہ پرچوں کے سیل بند پیکٹ کھولے گئے ۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈپروفیسر انعام احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم کی جانب سے تعلیم دوست اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کاوشوں سے امتحان کے انعقاد میں مزید بہتری آئی ہے ۔چیئرمین انٹر بورڈ نے گورنمنٹ نیشنل کالج نمبر 1 اور پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ سائنس کالج کا دورہ کیا ۔جبکہ سیکریٹری ایجوکیشن کالجز کراچی پرویز احمد سیہڑ، ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر انصارنے گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر1اور گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کا دورہ کیا ۔
ضمیر احمد کھوسو ڈائریکٹر کالجز سندھ اور گلاب رائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سندھ نے گورنمنٹ سپیرئر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی ،علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور خورشید گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کا دورہ کیا۔ امتحانی مراکز سے موصولہ رپورٹس کی تفصیلات کے مطابق 7 طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑے ان میں سے ایک طالب علم اسمارٹ واچ کے ذریعے نقل کر رہا تھا ۔
ایک طالب علم کاپی لیکر فرار ہوگیا اور دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے کا ایک کیس بھی رجسٹرڈ ہوا اس طرح مجموعی طور پر نقل مواد کے9کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Share this article

Leave a comment