Thursday, 28 November 2024


انارکا جوس اورکھجورامراض قلب سے بچاؤ کا قدرتی علاج

ایمز ٹی وی (صحت) یوں تو دل کی بیماریوں سےبچنے کے لیے غذا میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے لیکن انار اور کھجور کے استعمال سے بھی امراض قلب سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق انار کے رس کے ساتھ 3 کھجوریں گٹھلی سمیت روزانہ کھانے سے بڑی حد تک دل کے دورے سے بچاجاسکتا ہے،غذا کے اس مرکب سے دل کی شریانیں سکڑنے کی شرح 33 فیصد اور چربی جمع ہونے کا عمل 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جب کہ کھجور کی گٹھلیوں کو پیس کر اس کا پیسٹ کھانے سے بھی دل کے امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اگر نصف گلاس انار کا رس پیا جائے اور ساتھ 3 کھجوریں کھائی جائیں تو اس سے اینٹی آکسیڈنٹس کی خاطرخواہ مقدار حاصل ہوتی ہے جو اسٹروک، فالج، اور امراضِ قلب سے بڑی حد تک بچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوراک سے خون کی نالیوں میں کولیسٹرول صاف کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔۔

Share this article

Leave a comment