Friday, 29 November 2024


بھارتی کرکٹر بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانیوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیئے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد ”باپ، بیٹے“ کا معاملہ شروع کرنے والے بھارتیوں نے ہی اب پاکستانی شائقین کے سامنے ہاتھ جوڑنے شروع کر دئیے ہیں۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی ”ہاتھ جوڑ“ کر درخواست کی ہے کہ اب یہ سب کچھ بند کر دیا جائے۔
فائنل میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا”پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ لوگوں مہربانی کر کے اب یہ کہنا بند کر دو کہ باپ کون ہے اور بیٹا کون ہے۔ سب کا مالک ایک وہ اوپر والا ہے۔ بھارتیو اور پاکستانیو، اب بس کر دو۔“
لگتا ہے کہ ہربھجن سنگھ میچ میں شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بوکھلا گئے ہیں اور یہ درخواست کی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر وہ اس میچ سے پہلے ہی وریندر سہواگ اور رشی کپور کو ہی سمجھا دیتے جنہوں نے یہ سارا معاملہ شروع کیا تھا اور اب منہ چھپانے کیلئے جگہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment