ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج کل فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی ہیروئن ہیں اور انہوں نے اپنے کیئریئر کا آغاز شارخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا ،اس فلم نے دپیکا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور آج ان کے پوری دنیا میں مداح ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں آج کل دپیکا کی رنویر سنگھ کے ساتھ معاشقے کی خبریں عام ہیں تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے دپیکا کا بوائے فرینڈ کون تھا ۔
دپیکا پڈون نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،رپورٹس کے مطابق ماڈلنگ کے دور میں دپیکا کے بوائے فرینڈ نہار پانڈیا تھے ، 2005 میں دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ایک ایکٹنگ اسکول میں ہوئی تھی، دونوں کی دوستی بہت تیزی محبت میں بدل گئی، 3 سال کے ریلیشن کے بعد دیپکا نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور نہار سے بریک اپ کر لیا۔