Thursday, 28 November 2024


ڈزنی کی دنیا پھر آباد، فلمی دنیا میں " الہٰ دین" کی واپسی

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)جادوئی چراغ پر مشتمل صدیوں پرانی دیومالائی کہانی ’’الہٰ دین‘‘ کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی بے حد پسند کرتے ہیں اور 1992 میں معروف ڈزنی کمپنی نے الہ دین کی کہانی کو بچوں کیلئے کارٹون مووی کی شکل میں پیش کیا جسے اس قدر مقبولیت حاصل ہوئی کہ لوگ آج بھی کسی اور فلم کے مقابلے میں الہٰ دین مووی دیکھنا پسند کرتے ہیں کارٹون فلم الہٰ دین کو ڈزنی کمپنی بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی طرح فلمی شکل میں دوبارہ پیش کرنے جارہی ہے۔
ڈزنی کمپنی گزشتہ کافی عرصے سے فلم کے مرکزی کردار الہٰ دین کی تلاش میں سرگرداں تھی لیکن الہٰ دین تھا کہ مل کے ہی نہیں دے رہا تھا اوراس طاقتور کردار کیلئے پاک بھارت کے مشہور اداکاروں کے نام بھی سامنے آئے لیکن ڈزنی کسی کو بھی منتخب کرنے میں ناکام رہی اب بالآخر ڈزنی کمپنی الہٰ دین کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی
 
0 aladin 1500187041 
فلم کی کہانی ایک غریب لڑکے الہٰ دین کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوبصورت شہزادی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے بعد ازاں اسے ایک جادوئی چراغ ملتا ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف اپنی محبت حاصل کرلیتا ہے بلکہ اس کے حالات بھی بدل جاتے ہیں۔
ڈزنی نےالہٰ دین کے مرکزی کردار کیلئے مصری نژاد کینیڈین اداکار مینا مسود کو سائن کیا ہے لوگوں کا خیال ہے کہ مینا مسود کے چہرے کےخدوخال اور خصوصاً ان کی مسکراہٹ الہٰ دین سے بے حد مشابہ ہے لہٰذا وہ اس کردار کیلئے بالکل صحیح انتخاب ہیں۔
1 aladin 1500187110
 
جبکہ فلم کی ہیروئن جیسمین کیلئے برطانوی اداکارہ نومی اسکاٹ کو سائن کیا گیا ہے، نومی پنک پاور رینجرز کے کردار کیمبرلی ہارٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا جادو جگاچکی ہیں اور بہت حد تک جیسمین سے ملتی ہیں۔
 
2 willsmith 1500187282
 
فلم کا سب سے اہم ’’جینی‘‘ کا کردار ہالی ووڈ کے نامور اداکار ول اسمتھ نبھائیں گے، مداح ان کا نام سن کر بے حد خوش ہیں اور لوگوں کا خیال ہے کہ ول اسمتھ جینی کا مزاحیہ کردار نبھانے کیلئے ڈزنی کا بالکل صحیح انتخاب ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment

comments2