Friday, 29 November 2024


نواز،عمران نئے صوبوں کے قیام میں مخلص نہیں، بابا حیدر زمان

ایمز ٹی وی (ایبٹ آباد)  تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ملک میں نئے صوبوں کے قیام میں مخلص نہیں۔

وہ شہدائے ہزارہ کی برسی پر خطاب کر رہے تھے، ایبٹ آباد کے جناح روڈ پر مرکزی جلسہ سے خطاب میں بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ۔

ان کے مشن کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے صوبہ سرحد کا نام خیبرپختو نخواہ رکھ کر ہزارہ کے عوام سے بے وفائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ہزارہ کے نام پر ووٹ لیا اور بعد میں اس مقصد سے پیچھے ہٹ گے، بابا حیدرزمان کا مزید کہنا تھاہزارے کے عوام بلدیاتی انتخابات میں تحریک صوبہ ہزارہ کو کامیاب بنائیں۔۔

Share this article

Leave a comment