Friday, 29 November 2024


محنت سے حاصل کی گئی بہتری کو ضائع نہ کیا جائے،آئی ایم ایف

 

ایمز ٹی وی(تجارت)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ محنت سے حاصل کی گئی بہتری کو ضائع نہ کیا جائے اور ریفارمز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستانی معیشت میں بہتری ہوئی ہے، سلسلہ جاری رہا تو معیشت مذید مستحکم ہوگی، سلسلہ رکا تو موقع ضائع ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق جاری خسارے اور خستہ مالی انتظام کو بڑے خدشات قرار دیئے ہیں۔ رواں مالی سال کے آمدنی حدف کا حصول بڑی پیش رفت ہوگی۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا جہاز درآمدات کے انجن پر چل رہا ہے۔معیشت کے دوسرے انجن برآمدات کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔
روپے کی قدر میں لچک سے اس فرق کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اسکے دیرپا حل کے لئے حکومت کو برآمدی سیکٹر کے ساتھ مل کرکوئی حکمت عملی بنانا ہوگی۔
زرمبادلہ کے ذخائرموجودہ ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہیں۔نئے قرض لینے کی گنجائش بھی ہے، لیکن موجودہ صورتحال تشویش کا سبب ہے، جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیل کے نظام کوبھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔۔وگرنہ اضافی بجلی سرکلر ڈیٹ بڑھائے گی۔
پاور سیکٹر کے واجبات کا مستقل حل نکالنا ہوگا، وفاق اور صوبے کے مالیاتی امور میں ہم آہنگی قومی ایجنڈا کو مدنظر رکھ کر لانا ہوگی

 

Share this article

Leave a comment