Thursday, 28 November 2024


زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

ایمزٹی وی(کوئٹہ) مستونگ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے متصل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکزکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز قلات سے 35 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
ریکٹراسکیل پر زلزلہ صبح دس بج کر 2 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 11 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ دوسری جانب زلزلہ آنے پر مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Share this article

Leave a comment