Thursday, 28 November 2024


زیارت میں قائدِ اعظم ریزیڈنسی کو آج سے بند کر دیا جائیگا

 

ایمز ٹی وی (زیارت)زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کو آج سے 12 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آثار قدیمہ کے مطابق قائداعظم ریزیڈنسی میں ضروری مرمت اور تزئین و آرائش کی وجہ سے آج سے بند کردیا گیا ہے جو 12 اگست تک بند رہے گی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ زیارت ریذیڈنسی کی لکڑی سے تیار شدہ دو منزلہ عمارت 1892 میں تعمیر کی گئی تھی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا ح نے قیام پاکستان کے بعد اپنی علالت کے باعث زندگی کے آخری ایام ’زیارت ریزیڈنسی‘ میں گزارے جس سے اس عمارت کو مزید شہرت ملی اور بانی پاکستان کے انتقال کے بعد اس رہائش گاہ کو ’قائد اعظم ریزیڈنسی‘ کے نام سے قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ 15 جون 2013 کو دہشت گردوں نے زیارت ریزیڈنسی پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں یہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی تھی تاہم بعدازاں حکومت پاکستان نے اسے دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا۔

 

Share this article

Leave a comment