Friday, 29 November 2024


سیاسی لیڈروں کو بدنام کرنا ٹھیک نہیں،غلام بلور

 

ایمزٹی وی(پشاور)اے این پی کے رہنما غلام بلور نے کہا عائشہ گلالئی کے معاملے پر بننے والی کمیٹی کا رکن ہوں، کسی کے ساتھ زیادتی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، کمیٹی میں جو بات مناسب لگی اسکی حمایت کروں گا،غلام بلور نے کہا سیاسی لیڈروں کو بدنام کرنا ٹھیک نہیں ہے، سیاسی لیڈروں کو بدنام کرنے سے غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام بلور کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے میں ناکام ہو گئی ، صوبائی حکومت 4 سال میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ،ان کا کہنا تھا سیاسی لوگ ایسی حکومتیں گرانے اوربنانے کی باتیں نہیں کرتے، پرویز خٹک کی حکومتیں گرانے اور بنانے کی بات غلط ہے،حکومت گرا کر ان کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔

 

Share this article

Leave a comment