Friday, 29 November 2024


دوستوں کے ساتھ شرط نے نوجوان کی زندگی چھین لی

ایمز ٹی وی ( ا یبٹ آباد) کوہالہ کے قریب دوستوں سے شرط لگاکر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر آگئی۔
گجرات سے 6 دوست تفریح کےلیے کوہالہ پل آئے۔ دوستوں کے اکسانے پر 19 سالہ نوجوان علی ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی تاہم وہ دریا عبور نہ کرسکا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ایک روز گزرنے کے باوجود نوجوان کی تلاش جاری ہے اور لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔ 
تھانا بکوٹ پولیس نے نوجوان کے 5 دوستوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ علی ابرار کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ علی ابرار نے دوستوں سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی تھی۔ دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا۔

Share this article

Leave a comment