Thursday, 28 November 2024


پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق 2017 کا معاہدہ بنیادی شرائط پرپورانہیں اترتا، معاہدہ اسٹیک ہولڈرزکے مفادات کاتحفظ کرتاہے نااصل مقاصد پورے کرتاہے، ترجمان دفتر خارجہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا معاہدہ کسی عالمی قانون کے تحت کسی ریاست پرلازم نہیں، پاکستان نے اسی وجہ سے معاہدے کی حمایت نہیں کی، نہ مذاکرات کاحصہ بنا،انہوں نے کہا ہر ریاست کی دفاعی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں۔

 

Share this article

Leave a comment