Thursday, 28 November 2024


پھانسی کی سزا ختم کرانے کی خواہش نہیں: صولت مرزا

ایمز ٹی وی(مچھ) صولت مرزا کہتے ہیں سزا کے لیے تیار ہوں۔ پارٹی قیادت کے رویے سے متنفر ہو کر ویڈیو بیان دیا۔ مچھ جیل میں نئی جے آئی ٹی کے سامنے پھانسی کے مجرم کا مزید کہنا تھا کوئی دباؤ نہیں۔ جو کہا سچ کہا۔ ویڈیو بیان ذاتی خواہش تھی۔ اب بھی قائم ہوں۔ پارٹی قیادت کے رویئے سے متنفر ہو کر حقائق بتائے۔کمیشن کے سامنے انہوں نے کہا کہ ویڈیو بیان ڈیتھ سیل میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ پھانسی کی سزا ختم کرانے کی کوئی خواہش نہیں۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے نئی جے آئی ٹی کو سب بتایا۔ لیکن یہ چھپایا کہ ویڈیو کس نے بنوائی۔ کراچی پولیس کے ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم صولت مرزا سے پوچھ گچھ کے بعد واپس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ٹیم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں آٹھ گھنٹے تک شاہد حامد قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم سے تفتیش کی۔ درمیان میں کھانے اور چائے کا وقفہ بھی ہوا۔پوچھ گچھ کا پہلا سیشن پانچ اور دوسرا تین گھنٹے کا تھا۔ سولہ رکنی ٹیم آج پھر سرجوڑ کر بیٹھے گی

 

Share this article

Leave a comment