Friday, 29 November 2024


مارکیٹ میں چینی نایاب

 

ایمز ٹی وی(تجارت)ہول سیل میں فی کلو چینی ایک روپے اضافے سے 56 روپے تک پہنچ گئی۔ سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہول سیلز ریٹ اور بڑھے گا۔ شوگر ملوں سے چینی کی سپلائی بند ش کا ساتواں دن ہے، جوڑیا بازار میں چینی کی سپلائی صرف گوداموں سے ہورہی ہے۔ اگرچہ ملوں میں چینی کے وافرذخائر موجود ہیں، جو ملکی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اس لیے حکومت نے تین لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملرز نے جو برآمدی آڈرز حاصل کئے تھے۔ وہ کینسل ہورہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کم ہوئی ہے۔ اس لئے ملرز چینی کی برآمد پر حکومت سے سبسڈی مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب سپلائی روک کر ملرز مقامی قیمت کو بڑھا رہے ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایکس مل ریٹ 53 روپے مانگا جارہا ہے۔ قیمت تو ہول سیلز مارکیٹ میں بھی بڑھ رہی ہے، گزشتہ روز ایک روپے اضافے سے 56 روپے جبکہ ریٹیل60 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ رٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق کمشنر لسٹ میں قیمت 51 روپے درج ہیں لیکن 56 کی ہول سیلز 51 میں ریٹیل کیسے کریں۔

 

Share this article

Leave a comment