ایمز ٹی وی (تجارت )پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں جب کہ ان کی پزیرائی کے لئے حکومت اور پاکستانی شہری خصوصی اقدامات کرتے ہیں اسی حوالے سے انقرہ میں پاکستانی آموں کی خصوصی نمائش کی گئی جسے ترک شہریوں اور حکام نے پسند کیا اور پاکستان سے آموں کے پودے لا کر ترکی میں ان کی کاشت کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انقرہ میں پاکستانی آموں کی نمائش کی گئی اور نمائش میں آنے والے افراد کوکو اس سے بنی شیریں سوغاتوں سے بھی متعارف کروایا گیا۔ترک کے سیاحتی مقام الانیہ کے محکمہ زراعت کے ڈاریکٹر ترگت موسلو اولو نے نمائش کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے قصبے میں اب آموں کے پودے پاکستان سے منگوا کر لگانا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے علاقے میں اب لیموں اور مالٹوں کی پیداوار کاشت کاروں کے لئے فائدہ مند نہیں رہی۔ اس وقت ترکی کے بازاروں میں درآمد شدہ فی آم کی قیمت تقریباً 5 ڈالر ہے اگر ہم پاکستان سے آموں کے پودے منگوا کر الانیہ اور اس کے مضافات میں کاشت کریں تو امید ہے کہ یہ ہماری معیشت اور کاشت کاروں کے لئے مفید اور منافع بخش کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سہیل محمود نے الانیہ کے ڈائریکٹر زراعت کو بتایا کہ پاکستان آموں کی پیداوار کے حساب سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جنہیں 57 ممالک میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔پاکستانی آم اپنی اقسام و غذائیت و ذائقے کے اعتبار سے منفرد مقام کے حامل ہیں جس کی وجہ سے اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتاہے۔