Saturday, 30 November 2024


چوہدری نثار جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ایک بار پھر چوہدری نثار کھل کر سامنے آگئے اور پارٹی قیادت سے گلے شکوے کر دئیے ۔
زرائع مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار نے پارٹی پالیسی پر اعتراض اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے قائم مقام صدرکے نام کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی اور میڈیا کو ہم سے پہلے آگاہ کردیا ۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے قائم مقام صدر کے حوالے سے مشاورت کر کے پارٹی کے رہنماﺅں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آج سینٹر یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنا یا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاناما کیس کے مشاورتی اجلاس میں بھی چوہدری نثار نے پارٹی قیادت سے اپنے تحفظات کہا اظہار کیا تھا اور سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بھی تائید کی تھی کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے تحفظات پارٹی قیادت کے سامنے رکھے ہیں ۔
اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ جب تمام فیصلے لاہور میں بیٹھ کر کرنے ہیں تو پھر مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔چوہدری نثار نے تحفظات کا اظہار وزیراعظم کے سامنے کیا لیکن کسی پارٹی رکن نے اس موقع پر جواب نہیں دیا لیکن خواجہ سعد رفیق نے چوہدری نثار کے تحفظات کی تائید کی اور کہا کہ چوہدری نثار جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment