Friday, 29 November 2024


دعا گو ہوں کہ کلثوم نواز کینسر کے خلاف جنگ جیت جائیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کلثوم نواز کے لیے گلے کا کینسر تشخیص ہونے کے بعد نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے لیے گلے کا کینسرتشخیص ہونے کے بعد نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دعا گو ہوں کہ کلثوم نواز کینسر کے خلاف جنگ جیت جائیں۔
واضح رہے کہ کلثوم نوازعلاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment