Thursday, 28 November 2024


احساس پروگرام کےتحت ملک بھرمیں مستحق گھرانوں کےلیےاسکول وظائف کےاجراکی تقریب

اسلام آباد: احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق گھرانوں کےلیےاسکول وظائف کے اجرا کی تقریب منعقدکی گئی

تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں اور بچیوں کوتعلیم سے آراستہ کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دےرہے ہیں جس سےٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیمی شعبے میں شفافیت آئےگی۔

اسکول وظائف غریب گھرانوں کو حصول تعلیم کی ترغیب دلائے گا اور مدد کرے گا۔ یہ وظائف ان مستحق والدین کو دئیے جائیں گے جو اپنے بچوں کی اسکول میں 70 فیصد یا زیادہ حاضری کو یقینی بنا سکیں۔

واضح رہے اس پروگرام میں بچیوں (Girls) کے لیے خصوصی طور پر وظیفے کی رقم زیادہ رکھی گئی ہے۔ اسکول وظائف پرائمری ، سیکنڈری اورہائر سیکنڈری سطح کی تعلیم کے لیے مختص ہیں۔

Share this article

Leave a comment