Friday, 29 November 2024


این اے 246 میں ضمنی انتخابات ، جعلی ووٹ ڈلوانے پر پریزئڈنگ افسر کو موقع تین ماہ قید کی سزا

 

ایمز ٹی وی (کراچی)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، کسی بھی شخص کو شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن کے عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق کسی بھی امیدوارکو یہ اجازت نہیں کہ وہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پر لائیں الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اسے 3 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کا اختیار حاصل ہے۔ رینجرز اہلکاروں نے اپنے خصوصی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے دہلی اسکول کے پریزائیڈنگ افسر ماجد علی کو جعلی ووٹ ڈلوانے کے جرم میں 3 ماہ قید کی سزا سنادی ۔

 

Share this article

Leave a comment