Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کی جیت واضح ہے لیکن مختلف حیلے بہانوں سے ایم کیو ایم کی لید کم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 246 میں انتخابات جاری ہیں اور خلاف تواقع ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ،فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انتخابی سست روی کی وجہ سے ووٹرز حق رائے دہی سے محروم نا رہ جائیں اس لیئے اس ووٹنگ کے ٹائم میں تین گھنٹے اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں ووٹروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ واپس گھر لوٹ جائیں ۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایک ووٹ ایک گھنٹے میں کاسٹ کیا جارہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی غلطی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کی شناخت میں کافی وقت ضائع کررہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، ریٹرنگ آفیسر، انتظامیہ، رینجرزاورپولیس ایم کیو ایم کے کامیابی کے مارجن کو کم نا کرے اور ووٹر کے حقِ رائے دہی کو یقینی بنا یاجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے اسے مختلف حیلے بہانوں سے نہ روکا جائے۔ووٹروں کو آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کو یقینی بنانے کی مکمل ذمے داری الیکشن کمیشن پرہے لیکن ڈی جی رینجرز سے بھی اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے   

Share this article

Leave a comment