Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


حملوں سے ڈرنے والے نہیں-کینڈا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا- وزیر اعظم نے مزید کہا کےکینیڈا میں بربریت کرنے والے افراد کے خلاف کوششوں کو دوگنا کیا جائے گا-وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے مطابق حملے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف جنگ کا عزم مزید پختہ ہو گا۔ مسلح حملہ آور جسے جنگی یادگار پر فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد مار دیا گیا تھا اس کی شناخت مائیکل زیحاف کے نام سے کی گئی ہے اور وہ کینیڈا کا شہری تھا۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پارلیمنٹ سمیت تین مقامات پر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک بڑی سکیورٹی کارروائی جاری ہے۔حملے کے وقت کینیڈا کا پارلیمان ہاؤس بند تھا۔ وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم محفوظ ہیں اور وہ اس وقت تک پارلیمان سے نکل چکے تھے-اب کینیڈا میں فوجی اڈوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور فوجی اور مسلح پولیس اہلکار شہر میں دوسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش کر رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment