Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


عرقی شہریوں پر فائرنگ- بلیک واٹر اہلکار مجرم قرار

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے کیس میں متنازع نجی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے سکیورٹی محافظوں کو مجرم ٹھہرایا ہے۔2007 میں بلیک واٹر کے سکیورٹی گارڈز نے ایک امریکی قافلے کا راستہ صاف کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی جس میں 14 عراقی شہری ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد امریکی حکام نے بلیک واٹر کے سکیورٹی ٹھیکے میں توسیع روک دی تھی اور کمپنی نے اپنا نام بلیک واٹر سے بدل کر ’زی سروسز‘ رکھ لیا تھا۔اس کے بعد پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ بلیک واٹر کے گارڈز کا عراقی شہریوں کے خلاف رویہ جارحانہ تھا اور انھوں نے بلاامتیاز اپنے ہتھیاروں سے فائرنگ کی-اس سے پہلے سال 2010 میں ایک وفاقی جج نے امریکی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے پانچ اہلکاروں کے خلاف سنہ 2007 میں سترہ عراقیوں کی ہلاکت کا مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

Share this article

Leave a comment