ایمز ٹی وی(صحت)میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ گلے اور آنکھوں میں سوزش اور خشکی سمیت کھانسی ،نزلہ ،زکام اور بخار کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ماہرین طب کے مطابق موجودہ موسم میں گلے اور آنکھوں میں سوزش، جسم پر خشکی سمیت ،نزلہ ،زکام اور بخار سمیت نظام تنفس میں بگاڑ کے امراض بڑھ رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ شہر میں گندگی کے باعث کھانسی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق موجودہ موسم میں شہری یخنی سمیت گرم مشروبات کا استعمال کریں، جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے کریم اور پیڑولیم جیل کا استعمال کریں جب کہ جسم میں درد اور آنکھوں اور گلے کی سوزش میں فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں