Friday, 29 November 2024


پتوں والی سبزیاں اور انڈا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند

 

ایمز ٹی وی (صحت)ماہرین نے انڈے اور پتوں والی سبزیوں کو دماغ کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔دماغ کی تندرستی اور نشونما کے لیے ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھر پور نیوٹریشن مل سکے۔
عام طور پر زیادہ تر افراد سبزی اور انڈا کھانا پسند نہیں کرتے لیکن اب ایک تحقیق سے ان غذاؤں کی افادیت سامنے آئی ہے۔
امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق نوجوانوں اور پختا عمر کے افراد کے درمیان بڑھتا اور کم لیوٹن لیول سامنے آیا۔ لیوٹن ایک مدافعی قوت ہے جو کہ خوراک سے حاصل ہوتی ہے اور اس خوراک میں پتے والی سبزیاں یعنی پالک، بندگوبھی، مولی کے پتے وغیر شامل ہیں جب کہ اس کی وافر مقدار انڈے اور ناشپاتی میں بھی پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق لیوٹن سے یادداشت تیز ہوتی ہے اور دماغی تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے حالانکہ دماغ کی صحت کے ساتھ یہ پوری جسمانی صحت کے لیے مفید ہے اور خاص کر دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

 

Share this article

Leave a comment