Friday, 29 November 2024


قائد اعظم یونیورسٹی کا تنازعہ حل

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)یونیورسٹی انتظامیہ نے برطرف طلبا کو بحال کر کے جامعہ قائد میں جاری تنازعہ کو حل کر لیا، بالاخر انتظامیہ اور طلبا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔میڈیا زرائع کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مذکرات کی کامیابی کے بعد طلبا نے کئی روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے برطرف طلبا پر پچیس سے چالیس ہزار روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے اور طلبا کے والدین سے گارنٹی بھی لی جائے گی۔ 

 

Share this article

Leave a comment