Thursday, 28 November 2024


ذہنی تناؤ بامقصد زندگی کی علامت ہے،ماہر نفسیات

ایمز ٹی وی ( صحت)  اگرچہ ذہنی تناؤ کی بنیادی وجہ انسان کی کوئی پریشانی سمجھی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم شدید مشکل کا شکار ہوتے ہیں لیکن اب امریکی ماہر نفسیات نے ذہنی تناؤ کی ایک نئی وجہ بتائی ہے جس میں ان کے مطابق تناؤ منفی بلکہ آپ کی بامقصد زندگی کی علامت ہے۔امریکی ماہر نفسیات کیلی مک گونیگل کے مطابق ذہنی تناؤ بنیادی طور پر بہت نقصان دہ نہیں لیکن اس کے منفی اثرات کوطاری کرلینا زیادہ خطرناک امر ہے جب کہ تحقیق کی روشنی میں ذہنی تناؤ یا اسٹریس کے دو معنی ہوسکتے ہیں جن میں پہلا یہ کہ آپ ایک بامعنی زندگی گزاررہے ہیں یعنی آپ کسی اہم کام میں مصروف ہیں، زندگی کے کسی مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ماہر نفسیات کے نزدیک دوسری بات یہ ہے کہ آپ ذہنی تناؤ پر قابو پاکر اس صورتحال سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ ڈپریشن کی صورت میں آپ کا برتاؤ یہ تعین کرتا ہے کہ یہ آپ کو کتنا اور کس طرح متاثر کررہا ہے۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ مثال کے طور پر اگر آپ دنیا کے عام افراد کی طرح ملازمت کے لیے انٹرویو کے تناؤ کا منفی اثر لیں گے تو انٹرویو کے دوران آپ کے جسم سے کارٹیسول نامی ہارمونز خارج ہوں گے جو آپ کے بدن کے دفاعی نظام اور مجموعی صحت کے لیے بہت مضر ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ذہنی تناؤ کے مثبت پہلوؤں سے آشنا ہوتے ہیں تو اس کا بہتر نفسیاتی اثر ہوتا ہے بلکہ آپ اپنی جدوجہد سے سبق سیکھتے ہیں اور اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔۔۔

Share this article

Leave a comment