Friday, 29 November 2024


بھارتی مزاحیہ اداکار دنیاسےچل بسے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار اور فلمساز نیرج وورا طویل علالت کے بعد مقامی اسپتال میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج وورا گزشتہ برس 2016 میں دل کے دورے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے، فلم پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا انہیں اسپتال سے اپنے گھر لے گئے تھے اور وہیں ان کی دیکھ بھال کی جارہی تھی تاہم گزشتہ رات ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں ممبئی کے کیرتی کیئر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے ۔
نیرج وورا نے 1984 میں فلم ’ہولی‘ میں بطور معاون اداکار فنی کیرئیر کاآغاز کیا ۔ 1995 میں ریلیز ہوئی عامر خان کی کامیاب فلم’رنگیلا‘کے مکالمے لکھنے کے ساتھ اس فلم میں انہوں نے چھوٹا سا رول بھی ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1999 میں فلم ’بادشاہ‘ اور 2012 میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم’بول بچن‘میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ نیرج وورا بالی ووڈ کی کامیاب ترین کامیڈی سیریز کی پہلی فلم ’ہیرا پھیری ‘اور ’گول مال‘ کی کہانی لکھنے کے لیے بھی مشہور تھے۔

 

Share this article

Leave a comment