Friday, 29 November 2024


آئی جی سندھ اےڈی خواجہ کی تعیناتی کامعاملہ وفاق پہنچ گیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ حکومت نے اللہ ڈنو خواجہ کی جگہ نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔ زرائع کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کے لیے ایک بار پھر وفاق کوخط لکھ دیا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ سردارعبدالمجید دستی گریڈ 22 کے افسرہیں جو بطورآئی جی سندھ کے لیے ہماری پہلی ترجیح ہیں اور وہ میرٹ پر بھی پورا اترتے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت اور اللہ ڈنو خواجہ کے درمیان پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کے معاملے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے ، جس کے بعد معاملہ سندھ ہائی کورٹ گیا اورمتعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے انہیں بطور آئی جی کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی معطل کردیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment