ایمزٹی وی(کراچی)شہر میں جاری سردی کی لہر 2 روز تک جاری رہے گی جب کہ گزشتہ روز درجہ حرارت کئی ڈگری کمی سے 9.6ڈگری تک گرگیا۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق گلگت بلتستان اورشمالی علاقوں سے چلنے والی ہوائیں اس وقت شہر کے اوپر سے گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھ گئی پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طورپر 69فیصد ریکارڈ ہوا جس کی وجہ سے دھند کی کیفیت طاری ہوئی اور حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 2کلومیٹر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 48گھنٹوں تک جاری رہنے والے سرد موسم کے دوران رات سے صبح کے دوران درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے