Thursday, 28 November 2024


فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں جاری ‘ٹرافی 3فروری کو پاکستان آئیگی

 

ایمز ٹی وی(لاہور )روس میں منعقد ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018کی آفیشل ٹرافی لاہور بھی لائی جائیگی۔
ورلڈ کپ ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے دوران لندن، کولمبو، مالے، پھوکٹ اور مکاو سے ہوتے ہوئے تین فروری کوفٹبال ٹرافی ایک روز کیلئے لاہور لائی جائیگی جس کے بعد یہ اپنا جاری رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کا رخ کر لے گی۔
فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔ورلڈ کپ 2018میں شرکت کیلئے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
 
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔
عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
 
خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

 

Share this article

Leave a comment