Friday, 29 November 2024


بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کیلئے نیا فیچر تیار

 

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی )معروف امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے سرمائے کاروں کے پر زور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ایسے فیچر تیار کرنے میں مصروف ہے جس سے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔
کمپنی کے مطابق وہ ایسے فیچر تیار کر رہی ہے جنہیں استعمال کرکے والدین اپنے بچوں کو آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز سے دور رکھنے سمیت انہیں محدود وقت تک اسمارٹ آلات استعمال کرنے کا پابند بنا سکیں گے۔
ایپل کو سرمایہ کار کمپنیوں ’یانا پارٹنرز اور کیلیفورنیا اسٹیٹ ٹیچرز‘ (کیلسٹرس) کی جانب سے آن لائن کھلا خط لکھا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment