Friday, 29 November 2024


اجینو موٹو دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتی ہے

 

ایمزٹی وی(صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائینٹفک پینل نے چائنہ سالٹ (اجینوموٹو) پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے صوبے بھر میں چائنہ سالٹ (اجینوموٹو) پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ اجینوموٹو میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جو سر درد، دل کی ھڑکن کے مسائل اور دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
سائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، ہائپرٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ سالٹ حاملہ خواتین کے لئے بھی سخت نقصان دہ ہے لہذٰا ہوٹل، ریستورانوں، فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائنہ نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
 
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لئے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment