Friday, 29 November 2024


فلم’ بجرنگی بھائی جان ‘تین سال بعد چین میں ریلیز ہونے کے لیے تیار

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ)زرائع کےمطابق اداکارعامر خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم’’دنگل‘‘نے نہ صرف بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے بلکہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار چائنیز باکس آفس پر بھی کمال دکھانے میں کامیاب رہی۔ فلم’’دنگل‘‘ نے چائنا میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریباً 1000کروڑ کا بزنس کرکے عامر خان سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا، ’’دنگل‘‘کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے اپنی فلم’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کو بھی چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیااور ان کا یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔ ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘نے چائنیز باکس آفس پر پہلے دن 43 کروڑ 35 لاکھ کا بزنس کرکے ایک بار پھرچائنیز عوام کے دل جیت لیے۔
عامر خان کی چین میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب سلمان خان نے بھی چائنا میں دھوم مچانے کی تیاری کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چائنیز فلم کمپنی ای اسٹار فلمز اور بھارتی کمپنی ایروس انٹرنیشنل کی پارٹنر شپ کے تحت سلمان خان کی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘بھارت میں ریلیز کے تین سال بعد چین میں ’’چائنیز لینٹرن فیسٹیول‘‘کے موقعے پر2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ جب کہ فلم کو چائنیز زبان میں ڈب کیا جائے گا تاکہ وہاں کے لوگ باآسانی فلم کو سمجھ سکیں۔واضح رہے کہ تقریباً 90 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ 630 کروڑ کا بزنس کرکے سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور اور ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ فلم کی کہانی پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے جسے سلمان خان واپس پاکستان پہنچاتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment