Friday, 29 November 2024


زینب کا قاتل گرفتار ہونے پر تو شہباز شریف کریڈٹ لینے آگئے

 

ایمزٹی وی(لاہور)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی سماعت کرنے والے جج کو مقدمے کا فیصلہ چالان پیش کئے جانے کے 7 روزمیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جیوڈیشری کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج شیخ سجاد احمد کو مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا کہ انہیں چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکی جائے اور اس کا فیصلہ قانون کے مطابق چالان پیش کیے جانے کے بعد 7 دن میں یقینی بنایا جائے۔
زینب کے قاتل عمران کوگزشتہ روزانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ملزم عمران پر زینب کے علاوہ بھی دیگر 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران زینب کے علاوہ دیگر بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے جب کہ عمران کے 4 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں سے ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment