Friday, 29 November 2024


ایسی سر زمین جہاں صرف بلیاں رہتی ہیں

 

ایمزٹی وی (رپورٹس)یخ بستہ روسی خطے سائبیریا کے ایک گاؤں کا اصل نام تو پرائگوروڈنی ہے لیکن اب اسے روسی زبان میں کوش لینڈیا کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’ بلیوں کی سرزمین‘۔
کوش لینڈیا میں بالوں سے بھرپور خوبصورت بلیاں ہر جگہ دکھائی دیتی ہیں۔ 2003ء میں یہاں 59 سالہ ایلا اور ان کے شوہر سرگے نے پہلی بلی پالی تھی جسے بابوشکا کا نام دیا گیا تھا۔ پہلے اس کے پانچ بچے ہوئے اور اب یہاں ہر جانب بلیاں دکھائی دیتی ہیں۔
 
p4
 
جب خاتون سے پوچھا گیا کہ یہاں کتنی بلیاں ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہاں لاکھوں کی تعداد میں بلیاں موجود ہیں۔ پورے گاؤں میں گھروں کی چھتوں، فارم ہاؤس اور دیواروں کے اطراف بلیاں موجود ہیں۔ لوگ یہاں کی فربہ اور خوبصورت بلیوں کی تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر دوستوں کو دکھا رہے ہیں۔
ایلا کے مطابق لوگ ان کی بلیوں کی تصاویر کو حوالہ دیئے بغیر اپنے نام سے پوسٹ کررہے ہیں اور بعض لوگ اسے ناروے کے علاقے کی بلیاں قرار دے رہے ہیں۔
 
p3 
انہوں نے کہا یہاں دو اقسام کی بلیاں پائی جاتی ہیں۔ پہلی قسم میں شکاری بلیاں شامل ہیں جو شکار کرنے جاتی ہیں اور مہینوں تک واپس نہیں آتیں۔ دوسری قسم کی بلیاں یہاں رہتی ہیں اور اپنے انسانی مالک کا دیا ہوا کھانا کھاتی ہیں اور اگر کوئی چوہا مل جائے تو اسے بھی نوالہ بنالیتی ہیں۔
یہاں کی بلیاں آزادانہ گھومتی ہیں اور ان کی فطرت میں پالتو بننے کی بجائے جنگل کی طرح آزاد رہنا ہے۔ سردیوں میں بلیاں دو گروہوں میں تقسیم ہوجاتی ہیں۔ ان میں سے کچھ ہفتوں اور مہینوں تک شکار پر رہتی ہیں اور لوٹ کر نہیں آتیں جن میں بلے شامل ہوتے ہیں جبکہ مادہ بلیاں ہمیشہ صاف رہتی ہیں اور گھروں میں بیٹھتی ہیں۔
 
maxresdefault 2
کوش لینڈیا کے فیس بک پیج پر روزانہ ہی اس کی تصاویر پوسٹ ہوتی رہتی ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد بلیوں سے بھرے اس گاؤں میں آرہی ہے۔

Share this article

Leave a comment