Friday, 29 November 2024


علم کا دیا روشن کرنے کا بیڑا نوجوانوں نے اٹھالیا

ایمز ٹی وی:(اسلام اباد) بچے غریبوں اور ناداروں کے ہی کیوں نہ ہوں،علم کی دولت سے محروم نہیں رہیں گے کیونکہ انہیں پڑھانے کا بیڑہ اب ملک کے نوجوانوں نے اٹھا لیا۔ اِن رضا کار اساتذہ کی مہم کا آغاز شہر اقتدار سے کیا گیا ہے۔پاکستان میں غریبوں اور ناداروں کے بچوں کا مستقبل تابناک ہے۔ان غریب بچوں کو پڑھانے کا ذمہ پاکستان کے نوجوانوں نے اٹھالیا ہے۔رضاکاروں نے طلبائ کی پنسلوں کتابوں کیلئے اپنا جیب خرچ ہی نہیں بلکہ سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک کا وقت بھی اسی بے لوث خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔پڑھنے کا موقع ملا تو ان نادار بچوں کی ویران آنکھوں میں کچھ بننے کے خواب تیرنے لگے۔مستحق بچوں کو اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کرنے کے قابل بنانا صدقہ جاریہ بھی تو ہے۔یہ رضاکار کچی آبادی میں علم کے جو چراغ جلا رہے ہیں،اگر دیے سے دیا جلنے کا عمل جاری رہا تو ایک دن یہاں بھی علم کی روشنی پھیل جائے گی۔

Share this article

Leave a comment