Friday, 29 November 2024


گراں فروشی پر 2 دکانداروں کیخلاف مقدمہ، 7 کو بھاری جرمانے

ایمز ٹی وی:( لاہور )چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے غازی آباد کے علاقہ تاجپورہ کا تفصیلی دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کاجائزہ لیا ،گراں فروشی پر 2دکانداروں کے خلاف مقدمے کااندراج ، 7کو بھاری جرمانے جبکہ 15دکانداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز کا اجراءکیا گیا۔ اس موقع پر پولیس میاں عثمان نے کہا کہ پورے لاہور میں اچانک دورے کئے جاتے ہیں اور عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔انتظامیہ کے لوگ بھی صار ف بن کر خریداری کرتے ہیں اور شکایات درست ثابت ہونے پر جرمانے سمیت گرفتاری کی سزائیں سنائی جاتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment