Friday, 29 November 2024


فلوریڈا اسکول فائرنگ، ایف بی آئی نے غلطی کا اعتراف کر لیا

ایمز ٹی وی(فلو ریڈا )واشنگٹنامریکی تحقیقات ادارے ایف بی آئی نے فلوریڈا فائرنگ کے واقعہ پر اپنی سستی اور غلط کا اعتراف کر لیا،ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملزم کے بارے میں ملوث ملزم ایک ماہ قبل معلومات ملی تھی ،تا ہم بروقت کام نہ اقدامات نہ کر سکے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام اٹھانے میں ناکام رہے۔اطلا عات سامنے آنے پر گورنر فلوریڈانے ایف بی آئی ڈائریکٹر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، گورنر نے کہا ہے کہ جب ملزم کے ارادوں کا پتا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا؟ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا اسکول فائرنگ سے ایک ماہ قبل ادارے کو کسی نے اطلاع دی تھی کہ ملزم نکولس کروز شاید اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ایف بی آئی کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے نکولس کے پاس موجود اسلحے کی تفصیلات، لوگوں کو مارنے کی اس کی خواہش ، اس کے مشکوک رویے اور سوشل میڈیا پر اس کی پریشان کن پوسٹس کے بارے میں آگاہ کیا تھا، اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ کیے جانے کے امکان کے بارے میں بھی ایک ماہ قبل ایف بی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ایف بی آئی اے کے مطابق فراہم کردہ اس معلومات کو درست طور پر استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھایا گیا اور مزید تفشیش نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں بدھ کے روز نکولس کروز نے ہائی اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کی تھی ،جس کے نتیجے میں ستراہ افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوئے تھے۔

Share this article

Leave a comment