Thursday, 28 November 2024


موسم ِگرما میں آڑو کے استعمال کے فوائد

ایمز ٹٰ وی (ہیلتھ ڈیسک) آڑو نہ صرف ایک لذیذ پھل ہے بلکہ یہ انسانی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق آڑوسے بے انتہا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو کے اندر کیلوریز خاصی کم پائی جاتی ہیں تاہم آڑو فائبر ، وٹامنز اورمنرلز خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین مزید کہنا ہے کہ آڑو نے اندر موجود فائبر کی کثرت انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے بھی بچاتی ہے کیونکہ آڑو کے اندر کینسر کے خلاف سب سے بڑی مزاحمت کرنے والا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جبکہ اس پھل میں موجود وٹامن سی موجودگی دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔

انسانی جسم پراثرات

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو بینائی تیز کرتا ہے۔آڑو کھانے سے وٹامن ای اور ڈی انسانی جسم کا حصہ بنتے ہیں ۔

آڑو قبض ختم کرنے ،کمزورنظام ہضم درست اور سانس کو ترتیب میں لانے کا اہم سبب ہے ۔آڑو دوران خون کو توازن میں رکھتا ہے، جریان اور بواسیر کے مرض کیلئے مفید جبکہ دماغ کو طاقت دیتا ہے، کمزور ہاضمہ والوں کیلئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دہ ہے۔

جلدی امراض میں مفید

ماہرین کے مطابق آڑو معدے کی تیزابیت کو دور کرکے نیا خون پیدا کرتا ہے جبکہ چہرے پر اس کا عرق لگایا جائے تو جلد نرم اور ملائم ہوجاتی ہے،آڑو گرمی کی شدت سے ہونے والی جلدی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے

Share this article

Leave a comment