ایمزٹی وی(صحت)نیشنل ایپی لیپسی سینٹر مرگی کے مریضوں کے لئے پاکستان میں واحد فلاحی ارادہ ہے جو 2007 سے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ یہاں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اسپیشلٹ ڈاکٹرز مریضوں کی انتہائی توجہ سے معائنہ اور تشخیص کے بعد علاج تجویز کرتے ہیں۔ اس مرض سے منسلک خصوصی ای ای جی ٹیسٹ بھی یہاں کیا جاتا ہے۔
ہر مریض کی مکمل تشخیص کے بعد 30 دن کی دوا تقریباً مفت مہیا کی جاتی ہے۔اب تک 8800 مریض رجسٹر کئے جا چکے ہیں ۔جن میں سے اکثر مستقل ماہانہ معائنے اور دوا کے لئے آتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار معروف نیورولوجسٹ اور نیشنل ایپی لیپسی سینٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحسن عزیز نے نیشنل ایپی لیپسی سینٹر جناح اسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نیشنل ایپی لیپسی سینٹر کی سیکریٹری ڈاکٹر زرین موگل،معروف اداکارہ اورایمبیسڈرآف نیشنل ایپی لیپسی سینٹر نادیہ جمیل ، ڈاکٹرہبہ محمودودیگر بھی موجود تھے ۔