Friday, 29 November 2024


8 روز سے ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

 

ایمزٹی وی(صحت)ترقیاں نہ ملنےکیخلاف محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کا پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی جانب سے کیے گئے مذاکرات ناکام ہو گئے اور ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کے ڈاکٹروں کے دیرینہ اور جائز مطالبات ہیں ۔ تحریری احکامات تک احتجاج جاری رہے گا اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

 

Share this article

Leave a comment