Friday, 29 November 2024


فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور نامزد دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی طبعیت خراب ہے اگر عدالت اجازت دے تو وہ چلے جائیں۔

 

Share this article

Leave a comment