Friday, 29 November 2024


یورپ میں نارنجی رنگ کی برف باری، لوگ حیران رہ گئے

 

ایمز ٹی وی (دلچسپ و عجیب/یورپ):مشرقی یورپ کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب آسمان سے سفید کے بجائے نارنجی رنگ کی برف باری ہوئی۔ماہرین موسمیات نے اس حیرت انگیز واقعے کی وجہ بتائی ہے کہ صحارا ریگستان میں طوفان کے باعث نارنجی رنگ کی باریک مٹی بڑی مقدار میں فضاو¿ں میں شامل ہوگئی جو بارش اور برف باری کے ساتھ شامل ہوکر زمین پر برسی ہے جس کے باعث زمین نے ہلکے نارنجی رنگ کی چادر سی اوڑھ لی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ہر پانچ برس میں ایک بار ایسا ضرور ہوتا ہے تاہم اس بار ریت کی مقدار زیادہ ہے کیوں کہ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ برف کے ساتھ ریت ان کے منہ میں داخل ہورہی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment